Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Now Reading:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لئے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی۔ 

اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری پر خرچ ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ قرض اے ڈی بی کے پاور ٹرانسمیشن مضبوطی پروگرام کے تحت ہے، پروگرام کے ذریعے ترسیلی استعداد کو بہتر اور نیشنل گرڈ میں استحکام آئے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ہائی وولٹیج 250 اور 500 کے وی ترسیلی لائنز لاہور شہر میں بچھائی جائیں گی۔

Advertisement

اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 0.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور مہنگائی کی شرح بھی 29.2 فیصد سے کم ہوکر 25 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی قیمتوں کے جھٹکے اور سست عالمی معاشی نمو کے خطرات موجود ہیں، پاکستانی معیشت کو سیلاب، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور سیاسی عدم استحکام نے نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ اقتصادی ایڈجسٹمنٹ پروگرام کے نفاذ اور عام انتخابات سے اعتماد میں اضافہ متوقع ہے، درآمدی کنٹرول میں نرمی سے سرمایہ کاری میں مدد کا امکان ہے جبکہ ذرعی شعبے میں حکومتی اصلاحات اور سبسڈی سے ذرعی شعبے میں نمو کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
بجلی کی قیمت سے متعلق وزیر توانائی نے بڑا اعلان کردیا
دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی
نان فائلرز کیخلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان
آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی ضروری ہے، کنٹریکٹس پبلک کئے جائیں؛ عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر