Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

Now Reading:

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مالی سال 2023-24 کے پہلے 4 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 40.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا اکتوبر (2023-24) کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات 93.087 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ سیمنٹ کی برآمدات جولائی تا اکتوبر (23-2022) کے دوران 66.271 ملین امریکی ڈالر تھیں۔

سیمنٹ کی برآمدات میں وزن کے اعتبار سے بھی 81.69 فیصد اضافہ ہوا جو 13 لاکھ 24 ہزار 110 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 24 لاکھ 5 ہزار 798 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔

سال بہ سال کی بنیاد پر اکتوبر 2023 کے مہینے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 32.58فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اکتوبر 2023 کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات 26.405 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اکتوبر 2022 میں 19.916 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 میں 27.041 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی برآمدات میں اکتوبر 2023 کے دوران 2.35 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آر ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر