Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیمنٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی

Now Reading:

سیمنٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

سیمنٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2023 کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.007 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر کی فروخت 4.253 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 5.78 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.292 ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022 کی فروخت 3.890 ملین ٹن سے 15.38 فیصد کم رہی۔

اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 97.33 فیصد اضافہ سے 7 لاکھ 15 ہزار 28 ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2022 میں 3 لاکھ 62 ہزار 350 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدی) 15.892ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 13.874 ملین ٹن سے 14.55 فیصد زائد رہی۔

Advertisement

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 7.47 فیصد اضافہ سے 13.426 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 12.492 ملین ٹن رہی تھی۔

سیمنٹ کی مجموعی ایکسپورٹ میں بھی 78.53 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور جولائی تا اکتوبر 2023 سیمنٹ کی ایکسپورٹ 2.466 ملین ٹن رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.381 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھوٹے اور متوسط کاروباروں کیلئے اچھی خبر
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم؛ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1378 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 84 ہزار کی سطح عبور کرگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر