
5 ہزار کا نوٹ ختم ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے اہم خبر
5 ہزار کے نوٹ کے حوالے سے عوام کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، چیئرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
ایجنڈے میں مختلف بلز اور تحاریک شامل ہیں، اجلاس میں 5 ہزار کے نوٹ کے خاتمے کے حوالے سے ایوان میں تحریک پیش کی جائے گی۔
بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کیخلاف تحریک سمیت گرتی پاکستانی کرنسی اور مارکیٹ سے ڈالر کی کمی بارے میں تحریک ایجنڈے میں شامل ہیں۔
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام بل اور کرمنل لاترمیمی بل ایوان میں پیش کیے جائیں گے جبکہ معلومات تک رسائی بل اور گورنس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فیکٹریز ترمیمی بل اور گارڈئینز اینڈ وارڈ ترمیمی بل بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News