Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟

Now Reading:

گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟
گیس

گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟

اسلام آباد: حکومت نے توانائی کے شعبے میں 2 سال میں سبسڈی ختم کرنے کا پلان بنا لیا ہے، گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم کرنے کیلئے قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ کیا جائے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ رواں ماہ ہی کیا جائے گا، اوگرا15 فروری تک گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

پاکستان کا اقدامات پر مبنی آئی ایم ایف سے طے شدہ پلان سامنے آگیا، دستاویز کے مطابق ٹیوب ویلز پر حکومتی سبسڈی آئندہ مالی سال سے ختم کی جائے گی، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ٹیوب ویلز پر سبسڈی کا خاتمہ ہوگا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹیوب ویلز پر ایک چوتھائی کراس سبسڈی ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جبکہ بلوچستان میں ٹیوب ویلز پر سبسڈی ختم کرنے کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

 فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر دی جانے والی کراس سبسڈی مارچ تک ختم کر دی جائے گی اور ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے کراس سبسڈی ختم کرکے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے برابر کی جائے گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ مقامی گیس اور درآمدی آر ایل این جی کی قیمتیں برابر کی جائیں گی، ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دیے جائے گا اور نجی شعبے کو کنٹرول دینے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر اپریل تک تعینات کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق زیادہ نقصان والے 25 سو فیڈرز آزادانہ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا پلان بنایا گیا ہے، ایک سال میں گیس سیکٹر کا گردشی قرض 421 ارب روپے بڑھا، گیس سیکٹر کا گردشی قرض اضافے سے 2 ہزار 84 ارب روپے ہوگیا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیادوں پر ردوبدل کے فریم ورک کو یقینی بنایا جائے گا، توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے اقدامات پر مبنی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا اور گیس سیکٹر کے گردشی قرض بتدریج کم اور پھر ختم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بجلی معاہدے؛ حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ
انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، چیئرمین ایف بی آر
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اس وقت اسٹاک مارکیٹ 2017 چھوڑیں 2007 سے بھی نیچے ہے، مزمل اسلم
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نئی تاریخ رقم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر