اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف 1 روز باقی ہے، تاہم اب تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے، تاہم نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر ای سی سی کا اجلاس 3 بجے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔
گزشتہ روز ای سی سی گیس قیمتوں کی سمری پر فیصلہ نہیں کرسکی تھی، ای سی سی نے گیس قیمتوں کی سمری پر مزید غور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو 15 فروری تک گیس قیمت میں اضافے کے نوٹیفکشن کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، تاہم اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News