لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ایک ہی سال میں گیس کی قیمتوں میں تیسرا بڑا اضافہ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد مزید اضافہ ہوگا جبکہ اس سے قبل ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کل لاہور میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سماعت کرے گا اور اسٹیک ہولڈرز کا موقف سن کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب لاہورچیمبرز اور اپٹمانے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم زیادتی قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کل کی سماعت میں اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔
نائب صدر لاہور چیمبر عدنان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پہلے ہی گیس دنیا بھر کے مقابلے میں یہاں مہنگی ہے، مزید گیس مہنگی ہوئی تو فیکٹریاں بند ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News