Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے سستی گیس خریداری معاہدے کا جون میں اختتام

Now Reading:

فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے سستی گیس خریداری معاہدے کا جون میں اختتام

فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے سستی گیس خریداری معاہدے کا جون میں اختتام

اسلام آباد: فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے سستی گیس خریداری معاہدے کا جون میں اختتام ہونے جارہا ہے، تاہم نئے معاہدے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے مطابق ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایت پر توانائی ڈویژن کی فرٹیلائزر پلانٹس کے ساتھ گیس خریداری کے نئے معاہدے کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، تاہم 9 فرٹیلائزر پلانٹس کے ساتھ سستی گیس خریداری کے معاہدے جون 2024 تک ختم ہو جائیں گے۔

نئے معاہدوں کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو فی ایم ایم بی ٹی یو 760 روپے سے 1750 روپے تک فروخت کی جائے گی جبکہ 5 فرٹیلائزر پلانٹس کو کھاد کی پیداوار کیلئے گیس 580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 760 روپے میں ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر پلانٹس کو مشینری چلانے کیلئے گیس 1580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 1750 روپے میں ملے گی، فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو کھاد کی پیداوار کیلئے 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فروخت کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس نرخوں کیلئے نئے معاہدے کا اطلاق آئندہ مالی سال سے ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آر ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر