اسٹیٹ بینک نے مس پرنٹنگ والے نئے نوٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد کا اسٹیٹ بینک سے بینک کو مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ کی فراہمی کے معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ اس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
نور احمد کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے، نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شہری گھبرائیں نہیں، مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں، شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
