Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑیوں پر ٹیکسز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Now Reading:

گاڑیوں پر ٹیکسز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر

گاڑیوں پر ٹیکسز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (پاما) نے مقامی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے وزیر صنعت رانا تنویر کو ایک خط لکھا جس میں مقامی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ امپورٹڈ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے اور امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکسز کم ہونے سے مقامی صنعت تباہ ہو رہی ہے۔

خط میں یہ لکھا گیا کہ مقامی کارساز کمپنیاں صرف 30 فیصد گنجائش پر پلانٹ چلانے پر مجبور ہیں اور استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ 641 فیصد بڑھ گئی ہے۔

Advertisement

پاما کے مطابق رواں مالی سال 25 ہزار 98 سے زائد استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2022-23 کے اسی عرصہ میں صرف 3386 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

اکانومی اور چھوٹی گاڑیوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، چھوٹی اور اکانومی کٹیگری میں 10 ہزار 139 گاڑیاں درآمد کی گئیں۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ گزشتہ سال دیگر کٹیگریز اور لگژری گاڑیوں کی امپورٹس  1692 یونٹس تھی، بجٹ میں 1800CC تک کی گاڑیوں پر ریگولیٹری کے خاتمے سے درآمدات بڑھیں، امپورٹڈ گاڑیوں کے بڑھنے سے پرزہ جات بنانے والی مقامی صنعت کو 36 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلئے بُری خبر آگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر