Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی! عالمی بینک سے بڑی خبر آگئی

Now Reading:

عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی! عالمی بینک سے بڑی خبر آگئی

عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی! عالمی بینک سے بڑی خبر آگئی

عالمی بینک سے عوام کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔  

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ توانائی اصلاحات نہ ہوئیں تو بجلی مزید مہنگی کرنا پڑے گی اور بجلی کے بڑھتے ریٹ سے غریب طبقے کو بچانا ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2635ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، بجلی کا قرضہ جی ڈی پی کا 2.4فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

عالمی بینک نے کہا کہ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ 2866ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ قرضہ معیشت کا 2.7فیصد پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات معیشت کا 0.2فیصد سے بڑھ کر 0.5فیصد تک پہنچ گئے، مالی سال 2021 میں بجلی کے نقصانات معیشت کا 0.2 فیصد تھے جبکہ مالی سال 2022 میں ڈسکوز کے نقصانات معیشت کا 0.5 فیصد تک پہنچ گئے۔

Advertisement

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں ترسیلی نقصانات کم کرنے کے لیے عالمی بینک معاون ہے، توانائی کے شعبے کی بروقت وصولیاں حکومت پاکستان کوبہتر کرنا ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق توانائی، انفراسٹرکچر اور مواصلات میں سرکاری نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں، بجلی کے شعبے میں نقصانات بنیادی طور پر چوری، ترسیل اور تقسیم کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

 عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پرانا انفراسٹرکچر اور صارفین کے ٹیرف پر نظر ثانی کرنے میں تاخیر سے بھی نقصانات میں اضافہ ہوا تاہم رواں مالی سال میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے نقصانات کو محدود کرنے میں مدد ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای کامرس اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملات پر غور
سوزوکی آلٹو 2025 کی جدید قیمت میں حیران کن کمی؛ بجٹ 2025-26 خاص اپڈیٹ
ٹويوٹا خریدار ہوشیار، جولائی سے گاڑیاں ہو رہی ہیں مہنگی، قیمت جانیے
ماہانہ 1 لاکھ تک تنخواہوں والوں کے لیے خوشخبری، آئی ایم ایف مان گیا
پاکستان میں آٹو فنانسنگ مئی 2025 میں 271 ارب روپے تک پہنچ گئی
ایران اسرائیل جنگ؛ دونوں معیشتوں کے لیے تباہ کن ثابت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر