اسلام آباد: گیس کی قیمتیں یکساں فارمولے کے تحت نافذ کیے جانے پر مشاورت کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے شعبہ گیس نے متعلقہ شراکت داروں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شراکت داروں کی مشاورت سے گیس پرائسنگ کا نیشنل باسکٹ بنایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم نے قمیتوں کے حوالے سے ویکاگ پالیسی پر کام کی ہدایت کر رکھی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ فارمولے کے تحت مقامی اور درآمدی گیس کوملا کر ٹیرف کا تعین کیا جائے گا، پالیسی پر عملدرآمد سے گیس کے شعبے میں گردشی قرض بتدریج ختم ہو گا۔
ذرائع کے مطابق مشاورت شراکت داروں کی تجاویز کے بعد حتمی تجاویز وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی اور وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد ای سی سی اور کابینہ میں مسودہ بھیجا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ویٹڈ اینڈ ایوریج کاسٹ فارمولے سے تمام سیکٹر کو گیس کا یکساں ٹیرف چارج ہوگا، سو ہیکٹو میٹر سے کم والے گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کا طریقہ کار حکومت طے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News