Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Now Reading:

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اہم اعلان کردیا

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان انرجی سمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت 50 فیصد سستی ہو سکتی ہے، تواناٸی مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ہماری درآمدات اور برآمدات میں توازن نہیں ہے۔ ہمیں اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

 مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات بڑھ رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے سب کچھ بدل رہا ہے۔ پانی اور بارشوں کی کمی ہورہی ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2050 تک 35 کروڑ ہو جائے گی، زیادہ آبادی کے لیے مزید توانائی کی ضرورت پڑے گی۔ زیادہ آبادی سے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، عوام کی توانائی تک رسائی نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تواتر کے ساتھ انرجی کی فراہمی بھی ایک بڑا مسٸلہ ہے، ترقی کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمیں تواناٸی کی پیداوار بھی بڑھانا ہے۔ عوام کی آمدن کا 50 فیصد بجلی گیس کے بلوں اور پیٹرول خریدنے پر خرچ ہوتا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ معدنیات کو بچانے کے لیے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، بیرون ممالک سے لوگ پاکستان آرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
گاڑی خریدنے اور چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!!!
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے سے متعلق چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان آ گیا
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ
سوزوکی نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی
یونائیٹڈ کمپنی کی موٹرسائیکلز بھی مہنگی ہو گئیں؛ نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر