Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ

Now Reading:

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے کامیاب تسلسل پر ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال قرضوں کی شرح 72 اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آجائے گی، جولائی سے مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال قرضوں پرسود کی ادائیگی کے لیے ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافی خرچ ہونے کا امکان ہے، اگلے مالی سال قرضوں پرسود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال ہدف کے مقابلے سود پر 1ہزار 68 ارب اضافی اخراجات ہوں گے، اس سال بجٹ میں قرضوں سود کی ادائیگی کا ہدف 7 ہزار 303 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

Advertisement

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صرف پہلے 9 ماہ میں اندرونی وبیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا، قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے بھی 205 ارب روپے زیادہ رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خبر
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
وافر مقدار میں چینی دستیاب لیکن فروخت بند ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن
ایل پی جی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی
سیمنٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، عبدالعلیم خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر