وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو تشویشناک خبر سنادی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر سے ملٹی نیشنل کمپنیاں جارہی ہیں۔ بڑی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ گئیں کیونکہ ہمارے ہاں کاروبار بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیاں دنیا میں آسان کاروبار کی جانب جارہی ہیں، اس وقت صرف چائنیز ہیں جو ہمارے پاس رہے ہیں، سیکیورٹی کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے بھی کمپنیاں یہاں سے جارہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ کمپنیوں کو سیکیورٹی اخراجات بہت ذیادہ پڑتے ہیں، ڈیجیٹائزیشن کی طرف جا رہے ہیں جس سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں 27 فیصد لوگ قدرتی گیس استعمال کرتے ہیں۔ تین فیصد لوگ ایل پی جی استمال کررہے ہیں۔ باقی 70 فیصد لوگ کیا کرتے ہیں انکے علم میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی گیس ایل این جی سے مہنگی پڑ رہی ہے، دنیا میں ایل این جی بہت مہنگی ہے لیکن ہماری اپنی گیس اس سے بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ اپنے ذخائر سے گیس 10 ڈالر اور درآمد ایل این جی 8 سے 9 ڈالر میں ملتی ہے، دیکھنا ہوگا کہ مسئلہ کہاں پر ہے اس کو حل کررہے ہیں، گردشی قرض بھی ایک اہم فیکٹر ہے جس سے نقصانات ہورہے ہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ نئی پالیسی میں گھریلو صارفین کو ایل پی جی پر منتقل کرنے کی تجویز ہے، ایل پی جی گھریلو صارفین کو 5 گنا مہنگی پڑے گی، گیس کے شعبے میں روزانہ کی بنیاد پر 12 فیصد نقصان ہو رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News