Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے سے متعلق چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان آ گیا

Now Reading:

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے سے متعلق چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان آ گیا

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے سے متعلق چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان آ گیا

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے سے متعلق چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چئیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے بریفنگ دی۔

چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس کا طریقہ کار دنیا بھر میں ہے۔ اس پر رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس بھی بہت بڑھ گیا ہے۔

ملک امجد زبیر نے کہا کہ  پہلی سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کرلی جاتی ہے، کمزور انفورسمنٹ کے باعث ودہولڈنگ اور ایڈوانس ٹیکس عائد کرتے ہیں، ودہولڈنگ ٹیکس بنیادی طور پر نان فائلرز پر عائد کیا جاتا ہے، اس سال 61 لاکھ ٹیکس فائلر ہیں گزشتہ سال 52 لاکھ ٹیکس فائلر تھے امید ہے اس سال 15 لاکھ مزید ٹیکس فائلرز کا اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 24 لاکھ نان فائلرز کی شناخت ہوئی ہے، 18 لاکھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ٹیکس گوشوارے فائل کیے تھے اور مزید 6 لاکھ افراد کو ان کی پراپرٹی اور گاڑیوں کی خریداری کی مدد سے شناخت کیا گیا۔

Advertisement

چئیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ایف بی آر کا سسٹم اپ ڈیٹ ہورہا ہے کل وزیراعظم نے ایف بی آر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری دی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کا عید میلادالنبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی مسترد کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر