سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری 300 روپے اضافے کے ساتھ 1500 روپے کی ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد سیمنٹ میں 1 سے 2 روپے ایکسائز ڈیوٹی بڑھی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن نے کہا کہ کنسٹرکشن میٹریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔
دوسری جانب شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو گھر پہلے 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے۔
یاد رہے کہ سیمنٹ کے ساتھ ساتھ سریا، ریت، بجری اور اینٹیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News