Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہزار سی سی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس کتنا ہوگا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Now Reading:

ہزار سی سی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس کتنا ہوگا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اگر نئی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں!!

ہزار سی سی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

 حکومت پنجاب کے مطابق اگر گاڑی مالکان ای پے کے ذریعے گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کریں گے تو 10 فیصد رعایت کے حقدار ہوں گے۔

ای پے کے ذریعے ٹوکن ٹیکس جمع کروانے پر 10 فیصد کی چھوٹ 30 ستمبر 2024 تک کیلئے دی گئی ہے اس لیے اگر آپ بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو جلدی کریں۔

نئی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس

مالی بجٹ 2024-25 میں، صوبائی حکومت نے گاڑی مالکان کے لیے ایک نئی ٹوکن ٹیکس پالیسی متعارف کرائی ہے۔ جس کے تحت 1000 سی سی کی گاڑی کے مالک کو گاڑی کی ملکیت کی منتقلی پر پورا ٹوکن ٹیکس دوبارہ ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

سالانہ ٹوکن ٹیکس

نئے پالیسی کے تحت گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس انجن کی طاقت (سی سی) کے بجائے گاڑی کی انوائس ویلیو کی بنیاد پر ہوگا۔

1000 سی سی سے 2000 سی سی گاڑیوں پر  انوائس ویلیو کا 0.2 فیصد سالانہ ٹیکس جبکہ اس سے زائد گاڑیوں پر انوائس ویلیو کا 0.3 فیصد سالانہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس

1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15,000 روپے سے بڑھا کر 20,000 روپے کر دیا گیا ہے۔

اگر 1000 سی سی گاڑی کی ملکیت کی منتقلی ہو تو نئے مالک کو لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس میں 10 سال کے اندر منتقلی کی صورت میں 10 فیصد سالانہ رعایت ملے گی۔ لیکن اگر منتقلی 10 سال کے بعد ہوتی ہے تو کوئی لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی دریافت سے متعلق اہم انکشاف
ملک میں مہنگائی کا پارہ مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار
تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا، جے ایس گلوبل رپورٹ
سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک میں مہنگائی کی کم ترین سطح، شرح سود میں کمی کا امکان
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 15 پوائنٹس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر