Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کا غیر ملکی پروازوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

Now Reading:

پی آئی اے کا غیر ملکی پروازوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان
پی آئی اے کا غیر ملکی پروازوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

پی آئی اے کا غیر ملکی پروازوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے غیر ملکی پروازوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے نے غیر ملکی پروازوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسافر 15 اگست سے 14 نومبر تک کی سفری تاریخوں کے لیے رعائیتی کرائے سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو سے پاکستان جانے والی پروازوں کے لیے سیٹ بکنگ پر 14 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پروموشنل پیشکش کا مقصد جشن آزادی منانا اور مسافروں کے لئے پرکشش سفر کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا فائدہ 1 سے 14 اگست کے درمیان بک کرائی گئی تمام سیٹوں کی بکنگ پر لاگو ہوگا۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران بکنگ کرنے والے مسافر 15 اگست سے 14 نومبر تک کی سفری تاریخوں کے لیے کم کرائے سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

یہ اقدام پی آئی اے کی سفر کی حوصلہ افزائی اور ٹورنٹو سے پاکستان کے مختلف مقامات کے لیے پرواز کرنے والے مسافروں کے لیے ایک کفایتی آپشن فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق اس رعایت سے مسافر بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں کمی
تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 70 ڈالر سے بھی نیچے آگئیں
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے جاری کیلنڈر میں پاکستان شامل نہیں
سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا
700 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز اب بھی مہنگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر