ملک کے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی برآمد کا حجم 0.55 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سا ل جولائی کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں سیمنٹ کی برآمد کا حجم 0.45 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔
جون کے مقابلے میں جولائی میں سیمنٹ کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.47 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جو جولائی میں بڑھ کر 0.55 ملین ٹن ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ملکی فروخت کا حجم 2.46 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں سیمنٹ کی برآمد کا حجم 2.78 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں سیمنٹ کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد کمی ہوئی، جون میں 3.08 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی میں کم ہو کر 2.46 ملین ٹن ہو گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News