Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Now Reading:

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سید نوید قمرکی زیر صدارت ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بریفنگ دی۔

دورانِ اجلاس قائمہ کمیٹی کے ارکان نے پالیسی ریٹ کو ساڑھے 19 فیصد کی سطح پر رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ درآمد ات پر تمام پابندیاں اٹھالی گئی ہیں، پاکستان کو رواں مالی سال مجموعی طور پر 26 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضہ واپس ادا کرنا ہے جس میں سے 12 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور ہوجائیں گے جبکہ 4 ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے جو ادائیگی کے بعد واپس ری فنانس ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح پاکستان کو رواں برس نیٹ 10 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے جس میں سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ادا کر دیے گئے اور باقی 8 ارب 60 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

Advertisement

جمیل احمد نے کہا کہ تیل کی درآمدات اڑھائی ارب ڈالر ماہانہ سے کم ہو کر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر پر آگئی ہیں، رواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد سے 13.5 فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کو کم کرکے 5 سے7 فیصد تک لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کم ہو کر 0.2 فیصد پر آگیا جو رواں برس صفر فیصد سے ایک فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب جارہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 158 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان بزنس فورم کا آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کے معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ
صدر اے ڈی بی کا پاکستان کے مالیاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون کا اعادہ
پیٹرولیم منصوعات پر عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر