بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے تاجروں کی وزیر خزانہ اور نیپرا سے رابطہ کرنے کے بعد کے الیکٹرک نے بجلی بلوں کی تاریخ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جولائی اور اگست کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کو آئندہ ماہ ایڈجسمنٹ مل جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کی ڈسکوز نے بل کی آخری تاریخ 10 دن بڑھادی تھی لیکن کے الیکٹرک نے ہدایات کے باوجود آخری تاریخ میں اضافہ نہیں کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News