مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو اب گزشتہ سال کی 3 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ایک ساتھ برداشت کرنا ہو گا۔ صارفین کو پرانی 3 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3.22 روپے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین اگست 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 66 پیسے اضافی دیں گے، نومبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں1.77 روپے فی یونٹ اضافی دیں گے اور دسمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 79 پیسے فی یونٹ اضافی دیں گے۔
اس کے علاوہ کےالیکڑک کیلئے مئی اور جون 2024 کی ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ کےالیکٹرک نے مئی کیلئے 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے جبکہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔
اگست میں صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 93 پیسے فی یونٹ الگ سے دینے ہوں گے۔ کےالیکٹرک صارفین جنوری تا مارچ 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ بھی برداشت کریں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News