ہونڈا سی جی 125 کی تازہ قیمت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹلس ہنڈا کی سی جی 125 پاکستانی عوام کی جانب سے پسند کی جانے والی موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔
یہ موٹرسائیکل فو سپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور ملٹی پل ویٹ کلچ پلیٹس کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے فیول ٹینک میں 9.2 لیٹر پیٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔
حالیہ عرصے میں دیگر بائیکس کی طرح اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہے۔
اس کے علاوہ اٹلس ہنڈا کی سی جی 125 کے گولڈ/سیلف اسٹارٹ ایڈیشن کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 900 روپے ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News