ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2410 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News