Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت خسارے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کر رہی ہے، عبدالعلیم خان

Now Reading:

حکومت خسارے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کر رہی ہے، عبدالعلیم خان

حکومت خسارے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کر رہی ہے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے حکومت خسارے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کر رہی ہے۔

 نیدر لینڈ کی سفیر ہینی فوکیل ڈی ورائزر نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین دو طرفہ دوستانہ اور باہمی تعلقات کے فروغ اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر نے پی آئی اے، ڈسکوز، فرسٹ ویمن بینک، اسٹیٹ لائف انشورنس اور دیگر اداروں کی نجکاری سے متعلق گفتگو کی۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے حکومت خسارے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نیدرلینڈ کی ڈیری پراڈکٹس کے معیار اور مہارت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، پاکستان یورپی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

Advertisement

دوران ملاقات نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکیل نے کہا کہ پاکستان سے اہم شعبوں میں تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں، تعلیم، صحت، ڈیری مصنوعات میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ اور باہمی تعاون کو بڑھائیں گے، پاکستان زراعت کے شعبے میں جدت لا کر مزید ترقی کر سکتا ہے۔

نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکیل نے کہا کہ پاکستان میں قیام خوشگوار، یہاں کے لوگ شاندار اورمہمان نواز ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ درست اقدامات کر کے ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو وسائل کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گذشتہ پانچ سالوں کے دوران حاصل کیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپے بڑھے گا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی
سونے کی قیمت میں کمی
تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 70 ڈالر سے بھی نیچے آگئیں
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے جاری کیلنڈر میں پاکستان شامل نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر