سوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110‘ موٹر سائیکل اپنے خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن کے باوجود بہترین مائیلج دینے کے حوالے سے پاکستانی عوام کی جانب سے پسند کی جاتی ہے۔
سوزوکی جی ڈی 110 میں سنگل سلنڈر فور سٹروک، ایئرکولڈ، ایس او ایچ سی انجن دیا جا رہا ہے جو 113 سی سی طاقت کا حامل ہے۔ انجن کی یہ طاقت 4 اسپیڈ میش ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ٹائرز کو منتقل کی جاتی ہے۔
حالیہ عرصے میں سوزوکی کمپنی کی ’جی ڈی 110‘ موٹر سائیکل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد جی ڈی 110 کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News