پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا موبائل سمز بند کرنے کا نیا پلان سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کرلیا اور اس سلسلے میں پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق تین مراحل میں سمز کو بند کیا جائے گا، پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔
دوسرے فیز میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا جبکہ تیسرے فیز میں انتقال کرنے والے افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، سمز کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہو گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News