اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 26 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 10 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 39 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News