Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خزانہ نے عوام کو خبردار کردیا

Now Reading:

وزیر خزانہ نے عوام کو خبردار کردیا

وفاقی وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عوام کو خبردار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے ساتھ آبادی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے اور ورلڈ بینک سے موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ کیلئے مؤثر منصوبے بنانے ہوں گے۔ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات کی جائے گی۔ اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بات ہو گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنایا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں پر مبنی پالیسیاں بنانا ہوں گی۔

Advertisement

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بجٹ، ٹیکس اقدامات، انرجی سیکٹر اور معیار زندگی بہتر بنانی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں کمی
تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 70 ڈالر سے بھی نیچے آگئیں
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے جاری کیلنڈر میں پاکستان شامل نہیں
سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا
700 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز اب بھی مہنگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر