کراچی: جولائی میں بیرونے ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئی رقوم کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال جولائی میں بیرونے ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئی رقوم کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.0 ارب ڈالر موصول ہوئے، ترسیلات زر میں سال بسال 47.6 فیصد نمو ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ترسیلات زر کی رقوم میں سعودی عرب سے 761.1 ملین ڈالر پاکستانیوں نے بھیجے، متحدہ عرب امارات سے 611.1 ملین ڈالر اور برطانیہ سے 443.5 ملین ڈالر جب کہ امریکہ سے 300.1 ملین ڈالر موصول ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News