قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب سولر سسٹم 5 سے 15 لاکھ روپے میں لگ سکتا ہے۔
ملک میں بجلی کا ایک یونٹ 65 روپے تک جا پہنچا ہے اس کے مقابلے میں شمسی توانائی سے حاصل بجلی کا یونٹ زیادہ سے زیادہ 7 روپے اور بڑا سسٹم لگانے پر صرف 2 روپے کا پڑتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان 7 ہزار میگاواٹ سولر پینلز اور برقی آلات درآمد کئے جاچکے ہیں۔ جس میں سے عوام اب تک تین ہزار میگاواٹ کے سولر سسٹم لگاکر سستی بجلی حاصل کررہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق 5 سے 10 مرلے کے گھر کیلئے 3 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم کافی ہے جس پر 5 سے 15 لاکھ روپے تک لاگت آتی ہے۔
اس کے علاوہ 5 کلو واٹ سے اوپر کے سولر سسٹم پر ایئر کنڈیشنڈ بھی چلایا جا سکتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News