Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر 85 ارب 63 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی میں ناکام

Now Reading:

ایف بی آر 85 ارب 63 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی میں ناکام
ایف بی آر

ایف بی آر 85 ارب 63 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی میں ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 85 ارب 63 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی میں ناکام رہا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ٹیکس کی عدم وصولی پر اپنی رپورٹ میں ایف بی آر  کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  سال 2021 -22 اور 2022-23  میں چارج شدہ ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکا۔دو سالوں میں ایف بی آر کے 14 فیلڈ دفاتر میں 3 ہزار سے زائد کیسز میں ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان بے ضابطگیوں کی نشاندہی فروری 2023 سے نومبر 2023 دوران کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 85 ارب 63 کروڑ روپے میں سے ایف بی آر نے صرف 28 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ 5 ارب روپے سے زیادہ کی رقم کے معاملات عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

Advertisement

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ٹیکس کی رقم کی ریکوری میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سال 2018-19 اور سال 2019-20 میں بھی اس طرح کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کا عید میلادالنبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر