اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کی بڑی مشکل آسان ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا پروگرام کے 3 ماڈل کی منظوری دی گئی۔
مریم نواز نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے روکتے ہوئے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کے دوران عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔
دوران اجلاس بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پی آئی ٹی بی خصوصی پورٹل تیار کرے گا، آن لائن درخواستیں جمع ہو سکیں گی، 5 مرلہ تک پلاٹ کا مالک گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی لانچنگ 14 اگست کو کریں گی جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News