پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں ملک میں 1.20 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جون میں ملک میں 1.45 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی میں کم ہو کر 1.20 ملین ٹن ہو گی۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پیٹرول، 0.40 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.08 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں بالترتیب 10، 6 اور 46 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 0.66 ملین ٹن پیٹرول، 0.49 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.14 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News