پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے مکان، فلیٹس اور پلاٹس کی خریدوفروخت پر ٹیکسز بڑھا دیے گئے ہیں۔ نان فائلر خریدار کو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کی بجائے 10.5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جبکہ فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ خالی پلاٹس کا ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کا تعین کرنے کیلئے جیوٹیگنگ کی جائے گی۔
جیو ٹیگینگ سے ریٹنگ ایریاز میں موجود تمام خالی پلاٹس کی نشاندہی ہوجائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں۔
70 فیصد سے زائد خالی پلاٹس لاہور کی بڑی سوسائٹیز میں ہیں،جیوٹیگنگ سے 3سے سوا تین لاکھ تک خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔
خالی پلاٹس سے ریٹنگ ایریا کی ویلیو کے مطابق 3 ہزار سے 12 ہزار تک سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، نئے پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے سالانہ ایک سے ڈیڑھ ارب ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News