عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق 16 اگست سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد تک کی کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے49پیسے کمی کا امکان ہے۔
اوگرا پندرہ اگست کو اپنی ورکنگ بھجوائے گا۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News