گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث اے سی چلانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
ایسی صورت میں اگر آپ اے سی چلانا چاہتے ہیں اور بجلی کا زیادہ بل بھی نہیں دینا چاہتے تو سولر پینلز لگوا کر اے سی کو چلا سکتے ہے۔
اب یہاں سوال یہ ہے کہ آخر ایک اے سی چلانے کیلئے کتنے سولر پینلز کی ضرورت ہوتی ہے؟ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
اس بات کا انحصار اے سی سسٹم کی توانائی کے حوالے سے کارکردگی اور دن میں تیز دھوپ کے اوقات پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر تقریباً 40 مربع میٹر (430 مربع فٹ) کے ایک اچھے انسولیٹڈ اپارٹمنٹ کے لیے ایک چھوٹا ایئر کنڈیشننگ یونٹ ہی کافی ہوگا، جس کو 1000 واٹ سے بھی کم کی ضرورت پڑتی ہے۔
اس کے علاوہ تقریباً دو مربع میٹر کا ایک معیاری شمسی پینل براہ راست سورج کی روشنی سے 400 واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابر آلود موسم میں یہ یونٹ اس مقدار کا صرف 30 فیصد ہی پیدا کر پاتا ہے۔ لیکن عام طور پر چھوٹے گھروں کے لیے تین سے چار شمسی پینلز سے تیار شدہ بجلی ایئر کنڈیشننگ یونٹ چلانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News