سوزوکی کمپنی کی ’جی ایس 150‘ موٹر سائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔
یہ موٹرسائیکل ایک طاقتور 4 اسٹروک، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ اینڈ او ایچ سی انجن کے ساتھ آتی ہے، جس کی طاقت پانچ اسپیڈ گیئر سسٹم کے ذریعے ٹائرز تک منتقل ہوتی ہے۔
حالیہ عرصے میں سوزوکی کمپنی کی جی ایس 150 کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی خود بھی اپنی یہ بائیک آسان اقساط پر دے رہی ہے جبکہ کئی کمرشل بینک بھی اپنے صارفین کو یہ موٹرسائیکل اقساط پر مہیا کر رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News