اسلام آباد: حکومت نے سال 2022-23 میں تنخواہ دار طبقے سے 264 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے سال 2021-22 میں 189 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ابھرتے ہوئے پراپرٹی کے شعبے سے سال 2022-23 میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جبکہ سال 2021-22 میں پراپرٹی کے شعبے سے 64 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ برآمدات کے شعبے سے سال 2022-23 میں 74 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ سال 2021-22 میں 63 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ بینکوں کے منافع پر سال 2022-23 میں 320 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا اور سال 2021-22 میں 155 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News