پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیرخزانہ کا اہم بیان آگیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اس ماہ کے آخر میں ہوگا، جس میں گزشتہ ماہ طے پانے والے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے لیے پاکستان کے ایجنڈے پر مبہم طور پر امید ظاہر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے دوران 3 سے 5 بلین ڈالر کے فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے، اس خلا کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ہمیں بین الاقوامی کمرشل بینکوں نے قرض کی پیشکش کی ہے، لیکن وزارت خزانہ سود کی شرح پر غور کر رہی ہے کیونکہ زیادہ شرح سود پر قرضے نہیں لیے جائیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کے ساتھ توانائی شعبہ کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان نے پہلے ہی چین میں پانڈا بانڈ کے حوالے سے ایک مشیر کی خدمات حاصل کی ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری ڈیجیٹلائزیشن اور کول پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے میں تبدیل کرنے کے بارے میں بتایا جس کی تکمیل میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News