Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھانے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے، اس سلسلے میں جہاں اور جتنا ممکن ہوسکے ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید 5 فیصد کمی ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا سمجھنا چاہیے۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے مگر انشا اللہ مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی۔

اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے میٹنگ کے دوران تمام متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہ کر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو ممکن بنانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی عوام سے طے شدہ کرائے سے زائد رقم لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسی زیادتی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے متعلقہ افسران کو بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کرانے اور روزانہ کی بنیاد پر کرائے چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی دریافت سے متعلق اہم انکشاف
ملک میں مہنگائی کا پارہ مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار
تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا، جے ایس گلوبل رپورٹ
سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک میں مہنگائی کی کم ترین سطح، شرح سود میں کمی کا امکان
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 15 پوائنٹس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر