ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے ہوگئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News