مالی سال 2024-25 کے مسلسل دوسرے مہینے میں آٹو سیکٹر کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے دو ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ مالی سال کے جولائی اور اگست میں 12 ہزار 671 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گاڑیوں کی فروخت کی تعداد 17 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ مالی سال کے 2 ماہ کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت میں 4 ہزار 617 یونٹس کا اضافہ ہوا ہے، اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں گاڑیوں کی فروخت ایک فیصد اضافے سے 8699 یونٹس رہی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں بھی کمی کی امید ہے جو کہ آٹو سیکٹر کیلئے فائدہ مند ہو سکتی ہے، رپورٹ کو دیکھا جائے تو 2023 آٹو سیکٹر کا بد ترین سال تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں جو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہ موجودہ اضافہ انڈسٹری کیلئے اچھا ہے لیکن آٹو سیکٹر کے بد ترین سال سے مقابلہ کرنا درست نہیں ہے، شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آنے سے آٹو سیکٹر زبردست پرفارم کر سکتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News