پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 970 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 186 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 198 کے حصص میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 39 کروڑ 17 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا، 15 ارب 67 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,564 جبکہ کم ترین سطح 79,798 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز پیکج منظور ہونے کا قوی امکان ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News