700 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز اب بھی مہنگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں فرق مزید بڑھ گیا۔
اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 979 روپے مہنگا ہوکر 2740 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1761 روپے میں دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت چینی 12 روپے 68 پیسے مہنگی ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 155 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 142.38 روپے میں دستیاب ہے۔
اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلا چاول 39.43 روپے مہنگے فروخت ہورہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول 305 روپے 57 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلا چاول 345 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز رپر عام مارکیٹ کی نسبت دال مسور بھی 15.75 روپے مہنگی فروخت ہورہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں دال مسور 314.25 روپے میں دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اس کی قیمت 330 روپے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News