ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News