جے ایس گلوبل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
جے ایس گلوبل رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے، قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملے گا بلکہ بروقت بین الاقوامی ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔
پانچ ماہ قبل اپریل 2024 میں خام تیل کی قیمت 91 ڈالر 17 سینٹ فی بیرل تھی، خام تیل کی قیمت اس وقت 69 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔
جے ایس گلوبل رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں پانچ ڈالر کمی کے نتیجے میں پاکستان کے سالانہ تیل کے درآمدی بل میں 90 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امید ہے کہ رواں مالی سال 2025 کے دوران افراط زر کی شرح 9 فیصد کے آس پاس رہے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News