Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش

Now Reading:

پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش

پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش کردی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے لئے 65 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دے دی جب کہ ادارے کو بند کرنے کی بھی سفارش کردی گئی۔

ای سی سی نے گیس فراہمی آرڈر کو تبدیل کرنے کی بھی منظوری دے دی، گھریلو، صنعتی اور کمرشل کنکشنز کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی، کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی آخری ترجحح میں شامل کردیا گیا۔

پی سی سی سی کے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کے لئے 65 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم منظوری کرلی۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے پی سی سی سی کے بندش کا معاملہ وفاقی کابینہ کو رائٹ سائزنگ کے لئے بھجوا دیا۔

گلگت چترال 48 کلو میٹر منصوبہ کے لئے سول ورکس خریداری سمری کا جائزہ لیا، کمیٹی نے سول ورک خریداری پبلک پروکیورمنٹ رول 5 کے تحت جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

Advertisement

علاوہ ازیں گندم سبسڈی اسکیمز بقایا جات کی ادائیگی کے لئے 23 کروڑ 84 لاکھ کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔ یہ منظوری سال 2015,16 گندم سبسڈی اسکیم کے بقایا جات کی مد میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے لیے ایک ارب روپے کی اضافی گرانٹ پر ای سی سی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، عاطف اکرام شیخ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ہی ختم ہو گی، چیئر مین ایف بی آر
سونے کی قیمت میں کمی
عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی 3 برس کے لئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر