Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Now Reading:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 32  کروڑ ڈالر کی رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے خرچ ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں 900 کلو میٹر سڑکوں کی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت ، تعلیم میں رابطوں کیلئے استعمال ہوں گی، منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، جبکہ صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفراسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی، حکومت کو لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کرروڈ مینٹیننس اور ٹوارزم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، عاطف اکرام شیخ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ہی ختم ہو گی، چیئر مین ایف بی آر
سونے کی قیمت میں کمی
عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی 3 برس کے لئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر